ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی : چیتا قتل  کے الزام میں 3صیاد ملزم گرفتار

ڈانڈیلی : چیتا قتل  کے الزام میں 3صیاد ملزم گرفتار

Sun, 30 Dec 2018 21:56:28    S.O. News Service

ڈانڈیلی :30؍ڈسمبر (ایس او نیوز) قریب کے گوبرال دیہات میں ایک چیتے کوجال میں پھنسا کر مار ڈالنے کے الزام میں فاریسٹ افسران نے  3 ملزموں  کوگرفتار کرنے کے بعد انہیں  ہلیال عدالت میں پیش کیا گیاہے۔

ملزموں کی شناخت گوبرال دیہات کے  سبھاش دھرما پجاری (35)، بابو بالو گورکے (40) اور اسٹانی فیڈرک مابین (57)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزموں سے 2کے جی جنگلی سورکا گوشت، جانوروں کے شکار کے لئے استعمال کئے جانے والی بندوق، گولیاں، ائیر رائفل ، ائیر گن ، ہیڈٹارچ ، گن پاؤڈر، نیلان کی رسی ، جال وغیرہ کو ضبط کرلینے کے علاوہ ملزموں کے موبائیل کو بھی افسران نے تحویل میں لیا ہے۔

گوبرال دیہات میں چیتے کو جال میں پھنسا کر قتل کیا گیا تھا۔ فاریسٹ افسران نے 27ڈسمبر کو کارروائی کی تھی ۔ ملزموں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ضبط شدہ سامان کا پتہ چلا۔ملزموں نے پوچھ تاچھ کے دوران چیتے کو جال میں پھانس کر  قتل کئے جانےکی بات قبول کرنے کی فاریسٹ افسران نے جانکاری دی ہے۔ ہلیال کے ڈی ایف اؤ یتیش کمار ڈی کی رہنمائی میں اے سی ایف وویک ٹی کوری ، برچی کے آر ایف اؤ واگیش اور فاریسٹ عملہ کارروائی میں شریک تھا۔


Share: